وہاڑی: ظالمانہ ٹیکسوں کیخلاف آڑھتیوں‘ مزدوروں کا احتجاج‘ نعرے بازی

وہاڑی: ظالمانہ ٹیکسوں کیخلاف آڑھتیوں‘ مزدوروں کا احتجاج‘ نعرے بازی

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)حکومت کی جانب سے سبزی و فروٹ منڈی پر لگائے گئے ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف سبزی و فروٹ منڈی آڑھتیوں، پھڑی داروں اور مزدوروں نے احتجاج کیا ہے، تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سبزی و فروٹ منڈیوں پر لگائے گئے ٹیکسز کے خلاف سبزی و فروٹ منڈی میں مزدورں اور آڑھتیوں کا احتجاج مظاہرین (بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)

کی قیادت صدر سبزی و فروٹ منڈی چوہدری عباس علی نے کی جبکہ مظاہرہ میں رانا احسان،چوہدری سلیم، حاجی عاشق،چوہدری آصف، رانا انعام، محمد عمران، محمد اجمل،محمد عرفان، محمد ندیم،محمد ساجد،محمد سجاد، محمد نعیم، کامران، شہزاد یوسف، اشفاق سمیت کثیر تعداد میں آڑھتی اورمزدور بھی موجود تھے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر سبزی و فروٹ منڈی چوہدری عباس علی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تیس ہزار روپے سالانہ آڑھتی، پانچ ہزار پھڑی اور دو ہزار روپے مزدور کے ذمہ ظالمانہ ٹیکس لگانے کے احکامات جاری کئے ہیں جو کہ ہمارے معاشی قتل کے مترادف ہیں ہم ظالمانہ ٹیکسز کو کسی صورت قابل قبول نہیں کریں گے اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پنجاب بھر کی سبزی و فروٹ منڈیاں بند کردیں گے مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

نعرے بازی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -