راجن پور: ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے پرنسپل  تبدیل‘ والدین‘ سٹوڈنٹس کا شدید ردعمل

راجن پور: ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے پرنسپل  تبدیل‘ والدین‘ سٹوڈنٹس کا شدید ردعمل

  

را جن پور(نا مہ نگار) ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور کے پرنسپل تبدیل کردیئے گئے بورڈ ممبران کے فیصلے کو خاطر میں لائے بغیر من پسند پرنسپل تعینات کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور کو  سات (بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)

سال قبل ایک ناکام ادارہ سمجھا جاتا تھا جہاں پر آئے روز غیر اخلاقی شکایات موصول ہوتی تھیں. والدین کی اس پریشانی کے پیش نظر اس وقت کے ڈپٹی کمشنر راجن پور نے نوید قمر کی صورت میں ایک گوہر نایاب تلاش کیا. اور ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور کی ڈوبتی ناؤ کو اس سپوت کے حوالے کیا گیا. جنہوں نے اپنی شب و روز کی ان تھک محنت سے اس ادارے کو ایک نئی پہچان دی اور آج اس ادارے کو اس مقام تک پہنچایا کہ والدین اپنے بچوں کواس ادرے میں داخلہ ملنے کو اپنی خوش قسمتی گردانتے ہیں. جب تک ڈسٹرکٹ پبلک سکول اپنے داخلے بند نہ کر دے تبت کسی اچھے سے اچھے سکول کو داخلے نہیں ملتے. نوید قمر کے سات سالہ پرنسپل شپ کا دور بلا شبہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے. مگر انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ جس محسن نے اپنی خدمات جس سیلری پر سات سال دیں آج اس سے تین گنا زیادہ سیلری پر تعیناتی کی گئی‘ والدین کی جانب سے بلا جواز پرنسپل کی تبدیلی پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے.ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی تاریخ میں نوید قمر  پہلے پرنسپل ہیں جن کے جانے پر طلبہ اساتذہ سمیت ہر آنکھ اشک بار ہے.یاد رہے کہ نوید قمر نے جب سکول کا چارج سنبھالا تھا ادارہ مقروض تھا اور سٹاف کو سیلریز دینے کے لیے بجٹ موجود نہ تھا سات سال کے اس عرصہ میں نہ صرف سکول کو شاندار ادارے میں بدل دیا وہیں ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی جام پور میں کامیاب برانچ قائم کی اور حال ہی میں کوٹ مٹھن میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا سب کیمپس قائم کیے جانے کا سہرا بھی انہی کے سر ہے اور آج سکول کے اکاؤنٹ میں تیس ملین کی خطیر رقم ان کی ایمانداری فرض شناسی اور ادارے سے لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے.نوید قمر کے جانے کے بعد ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں جو خلا پیدا ہو گا اسے شاید کبھی پورا نہ جا سکے ان کی خدمات تو یقیناً کوئی اچھا ادارہ حاصل کر لے گا لیکن شاید اس ادرے کو اس جیسا اچھا ایڈمنسٹریٹر نہ مل سکے۔

ردعمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -