علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: گلگت بلتستان  کیلئے میٹرک تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: گلگت بلتستان  کیلئے میٹرک تک تعلیم مفت کرنے کا ...

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2021  کے جاری داخلوں میں گلگت  بلتستان کے عوام کیلئے میٹرک کی تعلیم بالکل مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے، وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر (بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)

ضیا القیوم نے گلگت بلتستان کے لوگوں کیلئے میٹرک کی مفت تعلیم کے منصوبے کی باضابطہ منظوری دیدی ہے۔اِن خیالات کا اظہار ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افئیرز، رانا طارق جاوید نے گلگت  بلتستان کے عوام کیلئے یونیورسٹی کی جانب سے اِس سہولت کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع اور بلوچستان کے طلبہ کیلئے میٹرک کی مفت تعلیم کی سہولت پہلے سے جاری ہے، اب وائس چانسلر نے اِن علاقوں میں گلگت  بلتستان کو بھی شامل کردیا ہے۔ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز کے مطابق یونیورسٹی نے اِن علاقوں کے عوام کو مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے یونیورسٹی کی سالانہ بجٹ میں ایک خطیر رقم مختص کررکھی ہے۔سمسٹر بہار 2021 کے داخلے جاری ہیں ان علاقوں سے یونیورسٹی کے میٹرک پروگرام میں مفت داخلہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو یونیورسٹی کے قریب ترین علاقائی دفتر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاقائی دفاتر کے پتے اور فون نمبرز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر دستیاب ہیں۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 فروری مقرر ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیا القیوم نے توقع ظاہر کی ہے کہ اِن نظر انداز شدہ علاقوں کے عوام اوپن یونیورسٹی کی اس سہولت سے بھر پور استفادہ حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اوپن یونیورسٹی ایک قومی ادارہ ہے اور ہم چاھتے ہیں کہ غربت کی وجہ سے کوئی بچہ تعلیم کے زیور سے محروم نہ رہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کوٹاسک دے دیا ہے کہ وہ یونیورسٹی کے اِس پیغام کو اِن علاقوں کے ہر کونے تک پہنچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ کریں۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -