علماء خطبات میں اتحاد امت کا درس دیں  فاروق امان اللہ دریشک کی میڈیا سے گفتگو

  علماء خطبات میں اتحاد امت کا درس دیں  فاروق امان اللہ دریشک کی میڈیا سے ...

  

 محمد پوردیوان (نامہ نگار) مدارس ومساجد اسلام کے قلعے مرکز ومحور ہیں تشنگانِ علم فیض یاب ہورہے ہیں آج کے پرآشوب وپرفتن دور کے درپیش سنگین چیلنجز بحرانوں خصوصا سماجی برائیوں کے تدارک وخاتمہ کیلئے نوجوان (بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)

نسل کو جدید سائنسی تعلیم کے ساتھ ساتھ بنیادی اسلامی تعلیمات سے روشناس کرکے ہی کیا جا سکتا ہے وزیراعظم عمران خان مدینہ طرزِ ریاست کے قوانین متعارف کرا رہے ہیں تمام مکاتبِ فکر کے تعلیمی  بورڈ قائم کرکے زبردست حوصلہ افزائی کی ہے علما محراب ومنبرکے امین ہیں  خطبات میں اتحادِ امت کا درس دیں  ان خیالات کا اظہار چئیرمین اسٹیڈنگ کمیٹی  لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے مدرسہ نمرہ میں ڈویژنل  امیر تحفظ ختمِ نبوت  مزہبی تعلیمی شخصیت  علامہ مفتی ارشاد احمد حقانی کی ٹی پارٹی میں سردار صدیق امان اللہ دریشک  سردار کلیم خان دریشک  سردار عبداللہ عامر دریشک  را تنزیل احمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ،،علما محراب ومنبر،،کے امین ہیں  بین المسالک ہم آہنگی وقت کا تقاضا ہے فرقہ واریت زہر قاتل ہے باہم متحد ومتفق ہوکر ملک دشمنوں کے مزموم عزائم ناکام بنانے ہونگے  علما ہمارے لئے محترم قابلِ صد احترام ہیں ہر معاملے پر رہنمائی لیں گے اور ساتھ لیکر چلیں گے وزیراعظم عمران خان مدینہ طرزِ ریاست کے قوانین متعارف کرا رہے ہیں  مدارس کو بورڈ کا درجہ دے کر تمام مکاتب فکر کو  شان وعزت دی ہے علما خطبات میں امن وآشتی کا درس دیں اس موقع پر قاری خلیل الرحمن  قاضی انعام باری ابرار حسین قریشی  مولنا طاہرالقاسمی بھی موجود تھے۔

فاروق امان اللہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -