مہنگائی کا طوفان‘ غریبوں کی سانسیں بند ہورہی ہیں‘ غلام قاسم ہنجرا
میر پور بھاگل (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک غلام قاسم ہنجرا نے سیف چوک سے چک نمبر 520,523کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور کے منصوبے جو ڈیڑھ سال پہلے سپریم کورٹ آف پاکستان (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)
کے احکامات پرروک دیے گئے تھے یہ علاقہ میں ملنے والے سڑکوں کے جال سابقہ حکومت کے منصوبے تھے جس پر نئی حکومت اپنی تختی لگا رہی ہے بجلی کے منصوبے ہمارے روک دیے گئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت نے عوام کو پیس دیا ہے لوگ اپنے حق کیلئے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں 2013سے 2018تک اس ملک کا نظام خراب تھا بجلی آئی روزگار آیا موٹر ویز بنائی گئی ڈیزل کی قیمت 60روپے تھی ڈی اے پی اس وقت 3000 تھی اب 5200میں مل رہی ہے۔ اس موقع پر سردار غلام یاسین کلاچی،طارق خان کلاچی،عباس خان گاڈی،رمضان خان ماچھی اور دیگر سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔
قاسم ہنجرا