حاصل پور: نہر فورڈ واہ میں سیلابی  صورتحال‘ پانی آبادی‘ فصلوں میں داخل مکانوں کو نقصان‘ لوگوں کا شدید احتجاج

  حاصل پور: نہر فورڈ واہ میں سیلابی  صورتحال‘ پانی آبادی‘ فصلوں میں داخل ...

  

 حاصل پور (نمائندہ پاکستان) محکمہ انہار کی غفلت لاپروائی اور نہر کے پل کے نیچے سے صفائی نہ کرنے کی وجہ سے جب نہر فورڈ واہ میں پانی چھوڑا گیا تو نہر اوور فلو ہو گئی جس کی(بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)

 وجہ سے فائن سٹی کے قریب سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی نہر کا پانی آبادی و فصلوں میں داخل ہو گیا پانی داخل ہونے سے کئی دیواریں گر گئیں جبکہ مکانات کو بھی نقصان پہنچا اور بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے اطلاع دینے کے باوجود کوئی ذمہ دار افسر موقع پر نہیں پہنچا معلوم ہوا ہے کہ جب نہر میں پانی چھوڑا گیا تھا تو نہر کی صفائی نہیں کرائی گئی تھی تمام گند وغیرہ نہر کے پل کے نیچے جمع ہو گیا جس کی وجہ سے پانی کے بہاو میں رکاوٹ پیدا ہو گئی اور نہر اوور فلو ہو گئی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے پلاٹوں اور مکانوں سے پانی نکال رہے رہے ہیں نہر میں گندے پانی کے پائپ ڈالے ہونے کی وجہ سے گندا پانی بھی نہر میں شامل ہو جاتا ہے جو کئی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -