ریاست مدینہ کا نعرہ لگانیوالے عوام کو بھوکا مارنے کا سامان پیدا کر رہے ہیں:سراج الحق

ریاست مدینہ کا نعرہ لگانیوالے عوام کو بھوکا مارنے کا سامان پیدا کر رہے ...

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)  غریب عوام پر آ ئے روز بجلی گیس کے بم گرائے جارہے ہیں،ریاست مدینہ کا نعرہ لگا نے والے عوام کوبھوکا مار نے کے سامان پیدا کررہے ہیں،ریاست مدینہ میں تو بھوکے کو کھانا کھلایا جاتا تھا لیکن یہاں پر غریب کی بھوک ختم کرنے کی بجائے غریب کو ہی ختم کیا جا رہا ہے، جب تک ملک میں اسلامی نظام کے نفاذکا اطلاق نہیں ہو گا ا سو قت تک ملک صحیح سمت کی جانب نہیں جاسکتا،جماعت اسلامی(بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)

 ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر لیاقت علی کوثر کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے سابق سینٹ الیکشن کی خریدوفروخت کی جو ویڈیوز سامنے آ ئی ہے وہ نا مکمل ہے۔ ارکان اسمبلی کے مطابق ارکان اسمبلی کی خرید و فر و خت کا فیصلہ لیڈر شپ کا تھا۔پی ڈی ایم اور جماعت ا سلا می کا ایجنڈا الگ الگ ہے،پی ڈی ایم کے جلسوں میں کبھی بھی اسلامی نظام کی بات نہیں کی گئی جبکہ جماعت اسلامی کا ایجنڈا اسلامی نظام ہے۔ سابق حکمرانوں نے اداروں کی تبا ہی کی بنیاد رکھی اور موجودہ حکومت اس کی تکمیل کر رہی ہے۔ ظالم سرمایہ دار اور کرپٹ مافیا دولت کے بل بوتے پر ارکان اسمبلی کو خرید لیتے ہیں، اسوقت مافیا کا دور دورہ ہے۔ مو جو د ہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور جبر کے بل بوتے پر حکمرانی کی جاری ہے،جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور غریب عوام کو انصاف دلانے کیلئے ہمیشہ کار بند رہے گی۔

سراج الحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -