ملتان: ہائی کورٹ بار الیکشن‘ امیدوار متحرک‘ کاغذات نامزدگی جمع 

ملتان: ہائی کورٹ بار الیکشن‘ امیدوار متحرک‘ کاغذات نامزدگی جمع 

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)  ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2021-22 میں حصہ لینے والے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں جبکہ کل کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ ہائیکورٹ بار کی صدارت کی نشست پر سید ریاض الحسن گیلانی اور محمد عرفان وائیں نے، نائب صدر کی نشست پر اورنگزیب خان بلوچ، فرخ مصطفی کمال اور محمد شہزاد حسین جعفری، جنرل سیکرٹری کی نشست پر سجاد حیدر میتلا، چوہدری محمد دلدار برولہ، صفدر حسین سرسانہ اور محمد انور(بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)

 علی خاں رانا،  فنانس سیکرٹری کی نشست پر مہر محمد نواز نول، عدنان بن ناصر حیدری اور ملک مشتاق حسین، لائبریری سیکرٹری کی نشست پر مس فریدہ عثمان قریشی، مس نوشین افشاں بلوچ اور مس شہناز قاضی جبکہ ایگزیکٹو کی 7 نشستوں پر 10 وکلا نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ تاہم کاغذات پر جانچ پڑتال کا عمل کل صبح 9 بجے سے دو بجے تک ہوگا۔ جبکہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کو الیکشن اخراجات کے لئے امیدواروں کی جانب سے 11 لاکھ 90 ہزار روپے کی آمدن ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن بورڈ کی جانب سے امیدواروں کو الیکشن اخراجات کے لئے زر ضمانت جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی جو صرف کاغذات واپس لینے کی صورت میں واپس کی جائے گی۔ اس ضمن میں کاغذات نامزدگی کے روز صدارت کے عہدے پر 2 امیدواروں کی جانب سے ایک لاکھ روپے فی کس کے مطابق دو لاکھ روپے، نائب صدر کے لئے 3 امیدواروں کی جانب سے 50 ہزار روپے فی کس کے مطابق ڈیڑھ لاکھ روپے، جنرل سیکرٹری کے عہدے پر 4 امیدواروں کی جانب سے 75 ہزار روپے فی کس کے مطابق 3 لاکھ روپے لائبریری سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے عہدوں پر 6 امیدواروں نے 40 ہزار روپے فی کس کے مطابق دو لاکھ 40 ہزار روپے اور ممبر مجلس عاملہ کی 7 نشستوں پر 10 امیدواروں نے 30 ہزار روپے فی کس کے مطابق 3 لاکھ روپے جمع کرائے گئے ہیں۔

جمع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -