ترنڈہ: وین‘ ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم‘ 5 پولیس اہلکار زخمی
لیاقت پور‘ ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ پاکستان‘ نمائندہ خصوصی)پولیس وین اور اینٹوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے دوران پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے‘ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا‘ تفصیل کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ کے نواحی علاقہ جندوپیر کے قریب رحیم یارخان سے بہاولپور جانیوالی پولیس وین دھند کے باعث اینٹوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 5 پولیس اہلکار رشید حسین شعیب احمد سمیع اللہ صداقت علی ثاقب علی زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 اہلکاروں (بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)
نے موقع پر ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور منتقل کر دیا جہاں انہیں مزید طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔
اہلکار زخمی