وہاڑی: شرپسندوں کا نجی کالج پر حملہ‘ عملہ یرغمال‘ توڑ پھوڑ 

وہاڑی: شرپسندوں کا نجی کالج پر حملہ‘ عملہ یرغمال‘ توڑ پھوڑ 

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)شہر کے گنجان ترین رہائشی ایریا جی بلاک کے نجی کالج میں مبینہ دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے، نامعلوم مسلح افراد نے عملہ کو یرغمال بناکر توڑ پھوڑ کی اور ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہوگئے، پولیس تھانہ دانیوال جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تفصیل کے مطابق جی بلاک میں واقع الرحمٰن کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں نامعلوم مسلح افراد نے زبردستی داخل ہوکر عملہ کو یرغمال بناکر دفتر میں توڑ پھوڑ اور ہوائی فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے جس سے کالج اور اہل علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا پولیس تھانہ دانیوال کے اسٹنٹ سب انسپکٹر محمد قیصر (بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)

پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ دوسری طرف سی ای او غلام مصطفیٰ کی درخواست پر پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے۔

توڑ پھوڑ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -