مخدوم رشید: واٹر فلٹریشن پلانٹس بند ارکان اسمبلی نعرے لگا کر غائب‘ شہریوں کا شدید احتجاج‘ فوری کارروائی کا مطالبہ
مخدوم رشید (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کی حکومت میں مخدوم رشید شہر میں 2عدد واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے، ایک گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے ساتھ منسلک ہے، جبکہ دوسرا گورنمنٹ مڈل سکول نمبر1 کے ساتھ منسلک ہے، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فلٹریشن پلانٹ پہلے (بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)
لگایا گیا، مگر کافی عرصہ سست روی کا شکار ہونے کے بعد 4ماہ سے زائد عرصہ تک نہیں چل سکا، مختلف ناگزیر وجوہات کا بہانہ بنا کر فلٹریشن پلانٹ عوام کے لئے بند کردیا گیا ہے، اس دوران بھی یہ پلانٹ 2گھنٹے صبح اور 2گھنٹے شام کو چلایا جاتا رہا، جبکہ دوسرا فلٹریشن پلانٹ شہر کے وسط میں گورنمنٹ مڈل سکول نمبر1 کے ساتھ منسلک کر کے بنایا تو گیا مگر تاحال چلنے سے قاصر ہے، واضح رہے کہ چالو ہونے سے پہلے ہی سابق ایم این اے عبدالغفارڈوگر کے نام کی افتتاحی تختی نصب کی گئی اور اس فلٹریشن پلانٹ کو بنیاد بنا کر ووٹوں کی مانگ بھی کی گئی، مگر تاحال یہ صرف تعمیر شدہ عمارت کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے، عوامی حلقے اسے واٹر فلٹریشن پلانٹ کم جبکہ کھنڈر کا لفظ زیادہ استعمال کر رہے ہیں، واضح رہے کہ موجودہ صورت حال کے مطابق شہر کا زیر زمین پانی کڑوا ہے جس کی وجہ سے پینا تو درکنار کپڑے دھونا بھی بہت مشکل ہے، مکین اپنی قدرتی پیاس کو بجھانے کے لئے ملتان اور دیگر علاقوں سے صاف پانی بھر کر لاتے ہیں، جو نہ صرف وقت کا ضیاع ہے بلکہ جیب خرچ پر بڑھتا ہوا مہنگائی کا پہاڑ ہے، سیاستدانوں نے صاف پانی کی چکر میں ہر مرتبہ ووٹ مانگے ہیں، خدارا صاف پینے کے پانی پر اپنی سیاست چمکانے سے پرہیز کریں،اہل علاقہ نے اعلی افسران سے اپیل کی ہے کہ مخدوم رشید شہر صاف پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے، خدارا موجودہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کو چالو کر کے مکینوں کو صاف پینے کا پانی جنگی بنیادوں پر مہیا کیا جائے۔
پلانٹس بند