لیاقت بلوچ کی کفیل بخاری‘ سید عطاء  المنان دیگر رہنماؤں سے ملاقات عطاء المہیمن بخاری کی وفات پر اظہار  تعزیت‘ مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین

لیاقت بلوچ کی کفیل بخاری‘ سید عطاء  المنان دیگر رہنماؤں سے ملاقات عطاء ...

  

 ملتان (سٹی رپو رٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اپنے وفد کے ہمراہ دار بنی ہاشم ملتان میں سید محمد کفیل بخاری، سید عطاء المنان بخاری اور دیگر احرار رہنماؤں سے ملاقات کر کے قائد احرا ر سید عطاء المہیمن (بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

بخاری کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ سید عطاء المہیمن بخاری اپنے عظیم باپ کے عظیم بیٹے تھے اور عمر بھر والد کے نقش قدم پر چلے۔ انہوں نے کہا کہ امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے فرنگی سامراج کو ہندوستان سے نکال باہر کیا اور فرزندان امیر شریعت نے امریکی سامراجی قوتوں کے خلاف جو شاندار کردار ادا کیا وہ تاریخ میں امر ہو گیا۔ ختم نبوت اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور عالمی مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالرحمن یعقوب باوا نے مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کو فون کر کے سید عطاء المہیمن بخاری کے انتقال پر ملال پر گہرے غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر قادیانیوں کے تعاقب کی تحریکیں فرزندان امیر شریعت اور مجلس احرار اسلام کی جد وجہد کی مرہون منت ہیں۔ 

خراج تحسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -