جلالپور میں پولیس مقابلہ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم،دو اہلکار زخمی

جلالپور میں پولیس مقابلہ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم،دو اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار)جلالپور پیر والا کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا ہے‘ نامعلوم ڈاکووں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم اور دو پولیس کانسٹیبل زخمی  ہوئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جلال پور پیرا والا کے علاقہ چک ایم 68 کے قریب پولیس تھانہ صدر جلالپور ڈکیتی کے مقدمہ نمبری  455/19 بجرم 392  تھانہ صدر (بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)
جلالپور پیر والا  میں ملوث ملزم ساجد کو برآمدگی کیلئے لے کر جا رہے تھے۔اسی دوران نامعلوم  ملزمان نے اپنے  ساتھیوں کو ساتھی کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ۔جبکہ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے گرفتار ملزم ساجد حسین اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔اس کے ساتھ ساتھ  ملزمان کی فائرنگ سے ہیڈ کنسٹیبل ارشاد اور کانسٹیبل محمد وسیم معمولی زخمی ہوگئے۔جن کو فوری طور مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جبکہ حملہ کرنے والے ملزمان رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔وقوعہ کی اطلاع پر سینئر افسران موقع پر پہنچے۔پولیس نے فرار ملزمان کے خلاف تھانہ صدر جلالپور پیر والا میں مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔جو گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔واضح رہے زخمی ہونے والا ملزم ساجد رابری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔
ڈاکو فرار