اسلامیہ یونیورسٹی سیاحت کو فروغ دینے میں سب سے آگے‘ ڈاکٹر اطہر محبوب 

  اسلامیہ یونیورسٹی سیاحت کو فروغ دینے میں سب سے آگے‘ ڈاکٹر اطہر محبوب 

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبو ب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کہا ہے کہ جامعہ اسلامیہ حکومتی ویژن کے مطابق سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن پنجاب، ڈویژنل انتظامیہ بہاولپور اور بہاولپور چمبر آف کامرس اور انڈسٹری (بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)

کے تعاون سے سالانہ جیپ ریلی کے موقع پر جامعہ کے اساتذہ اور طلباء وطالبات بھر پور شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ کے ہزاروں طلباء کی شرکت سے گزشتہ سال جیپ ریلی مکمل طور پر ایک سیاحتی اور کاروباری لحاظ سے ایک میگا تقریب کے طور پر ابھر کر سامنے آئی۔ یونیورسٹی نے نہ صرف اس سال بلکہ گزشتہ سال عام شہریوں اور طلباء وطالبات کیلئے روزانہ کی بنیاد پر فورٹ دراور تک بس سروس کاانتظام کیا۔گزشتہ برس بہاولپور ٹریڈ فیئر کے کامیاب انعقاد سے یہ بات ثابت ہوئی کہ بہاولپور نہ صرف سیاحتی بلکہ کاروباری لحاظ کے ایک اہم مرکز بن سکتا ہے۔اس سلسلے میں مقامی صنعتی  اور تجارتی براداری اور تعلیمی ادارے وحکومتی انتظامیہ مل کر بہاولپور کو ایک بہترین سیاحتی مرکز بنا سکتے ہیں۔جیپ ریلی کے موقع پر ہزاروں سیاحوں کی آمد کو پیش نظر رکھتے ہوئے گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی ٹریڈ فیئر لگایا گیا ہے۔جہاں پر مقامی کاروباری اداروں، دستکاروں، یونیورسٹی  نے مختلف سٹال لگائے اور اپنی مصنوعات کو نمائش کے لیے پیش کیا۔اس موقع پر فوڈ کورٹ  بھی لگایا گیا جس میں مقامی کھانوں کے ساتھ ساتھ عوام کی سہولت کے لیے اشیائے خوردونوش دستیاب ہیں۔اس طرح یونیورسٹی سوسائیٹز کے طلباء وطالبات اور خاص طور پر آئی یو بی دوست، ٹورازم ڈائر یکٹوریٹ کے اساتذہ اور طلبہ سیاحو ں کی رہنمائی کے لیے بطور ٹورسٹ گائیڈ موجود ہیں جو خصوصی سٹال پرراہنمائی کر رہے  ہیں۔ یونیورسٹی ویٹرنیری فیکلٹی، انسیٹیوٹ آف ڈیزٹ سٹڈیز، کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے خصوصی سٹال لگائیں گئے ہیں جہاں پر یونیورسٹی میں کی گی تحقیق کوپیش کیا گیا۔یونیورسٹی ایگری کلچر فیکلٹی، یونیورسٹی کنونشنل میڈیشن کالج  نے بھی اپنے تعلیمی کام کو بہترین انداز سے پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا ایک سرمائی سیاحتی مقام کیلئے بہاولپور بہترین خصوصیات کا حامل ہے جہاں پر تاریخی قلعے، محلات، نیشنل پارک اور اوچ شریف کے تاریخی مزارات موجود ہیں۔چولستان کی خوبصورتی اس سیاحتی مقام کو ایک بہترین رنگ دے دیتی ہے۔وائس چانسلر نے اس موقع پر خصوصی انتظامات پر چیئر مین انتظامی کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال،، پروفیسر ڈاکٹر حسین طاہر، ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، ڈاکٹر محمد عبداللہ، ڈاکٹر عمران رشید، ڈاکٹر عمران منظور، سلمان محمود قریشی، فرجاد فیض اور مس فاطمہ جنید طاہر کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور شعبہ ٹوریزم اینڈ ہوسپٹیلیٹی سے احسن زیب خان نے جیپ ریلی کی فاسٹ فن کیٹگری میں حصہ لیا اور رنز اپ رہے۔ اس مو قع پر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر جواد اقبال، شعبہ ٹوریزم کے سربراہ عمران رشید اور شعبہ ٹوریزم کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سلمان محمود قریشی نے احسن زیب خان کو کامیابی پر مبارکباد دی اور جیپ ریلی میں ان کی بھر پور شرکت کو سراہا۔

ڈاکٹر اطہر محبوب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -