سکواش ٹورنامنٹ‘ کوارٹر فائنل مکمل‘ ٹاپ سیڈکھلاڑیوں کی پیش قدمی

سکواش ٹورنامنٹ‘ کوارٹر فائنل مکمل‘ ٹاپ سیڈکھلاڑیوں کی پیش قدمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) سدرن پنجاب انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ،5کوارٹرفائنل مکمل  ہوگئے، ٹاپ سیڈ کھلاڑیو ں کی پیش قدمی جاری ہے، تفصیل کے مطابق سدرن پنجاب انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ  کے تیسرا دن ہے کوائٹر فائنل کے میچز کھیلے گئے موصو ل ہونے والے نتائج کے مطابق نورالعین اعجاز نے انعم مصطفی کو 6-11،11-7،11-7،(بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)
13-11کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، مدنیہ ظفر نے سٹریٹ سیٹ میں رشنا محبوب کو شکست دی ان کا سکور 12-10،11-4،11-8رہا، عاصم خان نے وقاص محبوب کو ہراکراگلے راونڈ کیلئے ٹکٹ کٹوا لیا، انہوں نے 6-11،11-7،11-7،11-7سے جیت اپنے نام کی، سید علی مجتبی نے ظاہر شاہ کو سخت مقابلے کے بعد7-11،12-10،11-2،11-8سے شکت دی، زینب خان نے صائمہ شوکت کو 8-11،11-6،11-2،11-2سے شکت دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی آر پی او ملتان خرم علی شاہ اور ایس ایس پی آپریشنز ذیشان حیدر تقریب کے مہمان خصوصی  تھے انہوں نے کھلاڑیوں میں شرٹ تقسیم کیں۔ انٹرنیشنل بلوچستان اسکواش لیگ کو یادگار بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے جب کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ پر واقع دمدمہ کی تزئین و آرائش آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اس کے علاؤہ دمدمہ کے ساتھ واقع سبزہ زار میں بلیو پاٹری کی نمائش کا پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے،دوسری طرف ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا سپیشل صفائی سکواڈ بھی اسکواش کورٹ جانیوالے روٹ کی صفائی کے لئے کوشاں ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے دمدمہ کا دورہ  کیا اور انہوں نے عملہ کو کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئیاسکواش کورٹ میں کٹ پہن کر اترے  اور سکواش کے قومی کھلاڑی کے ساتھ نمائشی میچ کھیلا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے  چئیرمین پرنس آغا عمرزئی کے ہمراہ کھلاڑیوں میں بی آئی ایس ایل کی شرٹس بھی تقسیم کیں۔ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کی میزبانی ملتان کے باسیوں کے لئے اعزاز ہے، اب اسکواش کے انٹرنیشنل پلئیرز کی ملتان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،آنے والے مہمان شہر اولیاء کی میزبانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسکواش ایونٹ سے مقامی سطح کے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا،اس سپورٹس ایونٹ سے ملتان کی ثقافت اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا،عامر خٹک نے کہا کہ ملتان میں جشن بہاراں کے موقع پر سپورٹس گالا منعقد کیا جائے گا،سپورٹس گالا میں نیزہ بازی کا مقابلہ بھی شامل ہوگا۔
پیش قدمی