دینی تعلیم اور مدارس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے‘ مولانا فضل الرحمن 

  دینی تعلیم اور مدارس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے‘ مولانا فضل الرحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپو رٹر)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ  دنیاوی جتنے بھی علوم ہیں ان کا انحصار صرف عقل پر ھے جبکہ دینی علوم کا انحصار وحی الہی(بقیہ نمبر24صفحہ 6پر)
 اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ھے، جس کا حصول دنیا و آخرت کی میں کامیابی کی ضمانت ھے دین اسلام کا علم پڑھنا اور پڑھانا اس سے بڑج خوش قسمتی کوئی نہیں ھے، دینی علوم کے حصول کا مقصد رضائے الہی اور امت کو اس سے نفع پہنچانا ہونا چاہیئے،دینی علوم پڑھنے اور پڑھانے والے علماء و طلباء کی یہ ذمہ داری ھے کہ وہ اس نبوی میراث کو تمام امت تک پہنچائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جامعہ قاسم العلوم میں ختم بخاری شریف کی تقرب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولاناحبیب اکبر، مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن، مولانا ایاز الحق قاسمی، مولانا ابوبکر عثمان الازہری، مولانا قاری یسین، مولانا قاری طیسن، مولانا زبیر احمد صدیقی، مولانا عبد المعبود آزاد، زاہد مقصود قریشی، مفتی محمد عامر، مولانا عطا ء الرحمن، قاری فاروق احمد،  مدثر تونسوی سابق ایم پی اے،سمیت دیگر نے بھی شرکت کی اس موقع پر انہوں نے مزید کہاہے کہ اس پر فتن دور میں اپنا تعلق علماء اور اللہ والوں سے مضبوط رکھیں تاکہ گناہوں سے بچا جا سکے۔دنیا کی کوئی طاقت ہمارے دینی نصاب کو نہیں بدل سکتی، مدارس کے نصاب تعلیم، نظام تعلیم، نظام مالیت میں ادنی بھی تبدیلی قبول نہیں،، ملک بھر کے ہزاروں مدارس اتفاق و اتحاد کے ذریعے صیہونی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم اور مدارس کی حفاظت ہماری زندگی کا مقصدہے، دینی تعلیم اسلامی ثقافت کے خاتمہ کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن