مظفر آباد: نکاح کے معاملے پر دو گروپوں  میں تصادم‘ فائرنگ پولیس کارروائی شروع

   مظفر آباد: نکاح کے معاملے پر دو گروپوں  میں تصادم‘ فائرنگ پولیس کارروائی ...

  

 ملتان (وقا ئع نگار)  تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں بیٹی سے نکاح کرنے کے رنج پر لواحقین مخالفین سے لڑ پڑے۔فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہوگئے۔معلوم ہوا ہے تھانہ مظفر آباد کے علاقے موضع لابر چاہ باغ کے (بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)

رہائشی ممتاز۔سجاد  رفیق اعظم ولد احمد یار اور کاشف ولد مرید نے عبدالرحمن ولد منظور قوم ارائیں۔محمد ریاض وغیرہ  سے گزشتہ روز جھگڑ پڑے۔اور وہاں فائرنگ شروع کردی۔اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق وجہ عناد یہ معلوم ہوئی ہے کہ ممتاز  وغیرہ کی پندرہ سالہ لڑکی علیشبہ کو  بعمر14/15 سال کو عبدالرحمن وغیرہ کا لڑکا بھگا کر لے گیا۔جسکا مقدمہ نمبر73/21 مورخہ21-1-20 بجرم 365A تھانہ مظفر آباد ملتان درج ہوا لیکن مذکورہ لڑکی نے کورٹ میں اپنے شوہر کے حق میں بیان دیا اور مقدمہ خارج ہو گیا اسی رنج پر آپس میں جھگڑا کیا اور فائرنگ کی۔مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

تصادم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -