رحیم یار خان: چوری کی 7 وارداتیں‘ ملزم زیورات‘ مویشی لیکر فرار

   رحیم یار خان: چوری کی 7 وارداتیں‘ ملزم زیورات‘ مویشی لیکر فرار

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) چوری کی 7 وارداتیں ملزمان نقدی طلائی زیورات موٹر سائیکل اینٹیں بانس اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات اکبر ٹاؤن کے رہائشی مہروز افضل کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزمہ پروین بی بی وغیرہ نے 20 لاکھ 60 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے دوسری واردات پریس مارکیٹ کے رہائشی نعیم سلیم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 2 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا تیسری(بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)

 واردات بھیل نگر کے رہائشی معین خان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چوتھی واردات نواں کوٹ کے رہائشی محمد عاشق کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پانچویں واردات ظاہر پیر کے رہائشی حافظ اسداللہ کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی واردات کرم آباد کے رہائشی تنویر حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان عبدالغفار وغیرہ نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل اور مویشی چرا لیے جبکہ ساتویں واردات غوثیہ کالونی کے رہائشی محمد یوسف کے ساتھ پیش آئی جہاں 6 ملزمان مشتاق احمد وغیرہ نے 34 ہزار روپے مالیت کے بانس اور اینٹیں چرا لیں اور فرار ہوگئیمالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

7 وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -