ملتا ن میں آپریشن‘ 13 اشتہاریوں سمیت 53 ملزم گرفتار‘ تحقیقات شروع 

  ملتا ن میں آپریشن‘ 13 اشتہاریوں سمیت 53 ملزم گرفتار‘ تحقیقات شروع 

  

ملتان (وقا ئع نگار)  ضلع بھرمیں پولیس نے 13 اشتہاری مجرمان, 6 عدالتی مفروران اور 4 رہائی یافتہ عادی مجرمان سمیت 53 ملزمان کو گرفتار کرلیا‘ جن سے 4839 گرام چرس،198 لیٹر شراب،01 رائفل، 05 پسٹل معہ 13 گولیاں برآمد کی ہیں۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم عامر مسیح سے 10 لیٹر شراب،  پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم سمیع سے 40 لیٹر شراب، ملزم ناصر سے 20 لیٹر شراب، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم بلال (بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

سے 1559 گرام چرس، ملزم یونس سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم حارث سے 30 لیٹر شراب، ملزم نذیر سے 25 لیٹر شراب، ملزم خدا بخش سے 1370 گرام چرس،  پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم اورنگزیب سے 140 گرام چرس، پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم احسان سے 20 لیٹر شراب، ملزم شہزاد سے 20 لیٹر شراب، ملزم بابر سے 23 لیٹر شراب، پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم اصغر سے 160 گرام چرس، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم گلزار حسین سے 240 گرام چرس، ملزم محمد اسلم سے 1370 گرام چرس برآمد کی۔پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم سلیم سے پسٹل معہ 04 گولیاں، ملزم محمد خان سے پسٹل معہ 03 گولیاں، ملزم شہر یار سے پسٹل معہ 03 گولیاں، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم آصف سے پسٹل، پولیس تھانہ الپہ نے ملزم جاوید سے رائفل، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم لقمان سے پسٹل معہ 03 گولیاں برآمد ہوئیں۔اس کے علاہ پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم روشان، عامر، فاروق کو پتنگ فروش کرنے والے کو قابو کیا۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم محمد علی، پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزمان محمد سلیم، اظہار الحق، محمد شہباز، آصف علی، رضوان اللہ کو غیر قانونی گیس ری فل کرنے والے کو گرفتار کیا۔ملتان پولیس نے 13 اشتہاری مجرمان، 06 عدالتی مفروران اور 04 رہائی یافتہ عادی مجرمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تحقیقات شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -