سی ای او ہیلتھ ملتان کیخلاف احتجاج‘ ڈاکٹرز کا دھرنا‘ نعرے بازی 

سی ای او ہیلتھ ملتان کیخلاف احتجاج‘ ڈاکٹرز کا دھرنا‘ نعرے بازی 

  

ملتان (وقا ئع نگار) سی ای او ہیلتھ ملتان کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے احتجاج کے معاملے پر ایپکا ہیلتھ یونٹ اور پی ایم اے آمنے سامنے آگئیں۔ تفصیل کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی جانب سے رواں سال اکیس جنوری کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتالوں اور  دیہی و بنیادی  مراکز صحت پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کو نان پریکٹسنگ الاونس دینے کے حوالے سے احکامات جاری کئے (بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)

گئے تھے تاہم سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر ارشد ملک کی جانب سے تاحال کسی بھی ڈاکٹر کو اب تک این پی اے جاری نہیں کیا جا سکا تھا جس پر پی ایم اے ملتان اور مظفر گڑھ سے سینئر نائب صدر ڈاکٹر مرتضی بلوچ اور ڈاکٹر مقبول عالم کی قیادت میں سی ای او ہیلتھ دفتر کے باہر جمع ہوئے جہاں ملتان کے تمام دیہی و بنیادی مراکز صحت کے ڈاکٹروں کی کثیر تعداد نے سڑک کو بلاک کر کے دھرنا دے دیا اور سی ای او ہیلتھ دفتر کا گھیراو کر کے بھرپور نعرے بازی کی اس موقع پر ڈاکٹر احمد خلیل،شوکت گھلو،ذوالقرنین حیدر ڈاکٹر وقار نیازی ڈاکٹر شیخ عبد الخالق سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ این پی اے الاونس تمام ڈاکٹروں کا حق ہے جبکہ سی ای او ہیلتھ دفتر میں ڈاکٹر چکر پر چکر کاٹنے پر مجبور ہیں اور انکے مسائل کا سدباب نہیں کیا جا رہا احتجاج اور دھرنا مسائل کے حل تک جاری رہے گا ادھر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک نے دو گھنٹے تک احتجاج جاری رہنے کے بعد پی ایم اے کے زیر اہتمام کئے جانے والے احتجاج کے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور تمام ڈاکٹرز کے این پی اے کا مسئلہ حل کر دیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹروں کے لئے سی ای او دفتر میں سہولت سنٹر قائم کر دیا گیا تمام مسائل آئندہ سے محکمہ صحت ملتان دفتر کی  جونئیر  کلرک بشری اور ہما دیکھیں گی جبکہ دستاویزات مکمل نہ ہونے پر اسی روز متعلقہ ڈاکٹر کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ سی ای او ہیلتھ کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جائیگی جو کہ تین یوم کے اندر ڈاکٹروں کو ان کے کیس تیار کر کے دینے کے پابند ہوں گے  ادھر احتجاج میں ڈاکٹر منظور، اشفاق گجر، نا صر عباس، اطہر کلیم، یوسف لغاری،حفیظ خان، جام سعید،ذیشان،اسجد ڈاکٹر عمران مزاری سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔دوسری جانب محکمہ صحت ملتان ایپکا یونٹ کے صدر طاہر کی زیر قیادت  سی ای او آفس میں دھرنا دیا۔اور ڈاکٹروں کی تنظیم کے خلاف خوف نعرے بازی کی۔واضح رہے گزشتہ روز پی ایم اے ملتان سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک کے خلاف  جبکہ ایپکا یونٹ محکمہ صحت ملتان ڈاکٹر ارشد ملک کے حق ایک دوسرے کے سامنے ہوگئے تھے۔لیکن کامیاب مذاکرات کے بعد مذکورہ معاملہ ختم ہوگیا ہے۔

دھرنا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -