رحیم یار خان: گھریلو جھگڑے پر 35 سالہ شخص کی زہر پی کر خود کشی
رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر 35 سالہ شخص نے زہریلا سپرے پی کر خود کشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق خانپور کے رہائشی 35 سالہ محمد آصف نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلا سپرے پی لیا حالت غیر ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی (بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)
امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 25 سالہ مدنی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خود کشی