کورونا کیسز میں کمی،23 مارچ کو یوم پاکستان تقریب منعقد کرنے پر غور

  کورونا کیسز میں کمی،23 مارچ کو یوم پاکستان تقریب منعقد کرنے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیٹ نیوز) کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے پیش نظر اس بار23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر افواج پاکستان کی مشترکہ پریڈ منعقد کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا گیا اور اس حوالے سے شکرپڑیاں گراؤنڈ کی صفائی اور تزئین و آرائش کیلئے سی ڈی اے کو احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی ہدایت پر سی ڈی اے نے(بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)
 پریڈ گراؤنڈ کی صفائی کا کام شروع کر دیا ہے تاہم مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے موقع پر کورونا ایس او پیز کا مکمل خیا ل رکھا جائیگا اور اس محدود تعداد میں لوگوں کو پریڈ دیکھنے کیلئے خصوصی دعوت نا مے جاری ہوں گے جبکہ ذرائع کا مزید کہنا ہے پریڈ کا دورانیہ بھی کم رکھا جائیگا،صدر مملکت عارف علوی اس روایتی پریڈ کے مہمان خصوصی ہو ں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تین مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود ہوں گے،اس کے علا وہ وفاقی وزرا ء اور اہم شخصیات کو بھی پریڈ دیکھنے کی اجازت دی جائیگی۔ پریڈ میں افواج پاکستان،اسلام آباد پولیس،رینجرز کے دستے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزریں گے جبکہ فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ ہو گا جس کی قیادت ائیر چیف مارشل مجاہد انور کریں گے۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔
یوم پاکستان پریڈ