قبضہ مافیا کیخلاف جنگ تیز،کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگذار،متعدد دکانیں سیل

  قبضہ مافیا کیخلاف جنگ تیز،کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگذار،متعدد ...

  

 ملتان‘ ڈیرہ‘ ترنڈہ محمد پناہ‘ تونسہ‘ بارہ میل‘ جتوئی‘ (سپیشل رپورٹر‘ سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے حکم پر قبضہ مافیا کے خلاف ملتان میں شروع کئے گئے کریک ڈاؤن میں شدت آ گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی ہدایت پر گزشتہ روز تحصیل صدر کے علاقے میں 2 مقامات پر گرینڈ آپریشن کیا گیا،مجموعی طور پر 25کروڑ44 لاکھ روپے مالیت کی464 کنال زمین وا گزار کرا لی گئی (بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)

ہے،سرکاری زمین واگزار کرنے لئے پہلا آپریشن چک 5 کے ایم آر میں کیا گیا اور قبضہ مافیا سے 406 کنال اراضی واگزار کرا لی گئی،زمین کی مالیت 12کروڑ 68لاکھ روپے بنتی ہے جب کہ واگزار کرائے گئے رقبہ میں 68کنال کا فش فارم بھی شامل ہے۔دوسرا آپریشن چک 16 ایم آر میں کیا گیا،دوسرے آپریشن میں قبضہ مافیا سے 58 کنال زمین واگزار کرائی گئی،زمین کی مالیت12 کروڑ76 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر صدر آبگینے خان نے کی جبکہ پولیس کی بھاری نفری،ریونیو سٹاف اور سول ڈیفنس فورس بھی ان کے ہمراہ تھی۔اس دوران چک میں موجود 96 کنال سرکاری اراضی پر قائم غریب افراد کے گھروں کو نہیں گرا گیا۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی رہائشی آبادی کو ریگولیٹ کرنے کی تجویز تیار کرکے حکومت کو بھجوانے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔ محکمہ اوقاف ملتان زون کی قبضہ مافیاکے خلاف کاروائی خونی برج چوک کے قریب سے کروڑوں روپے مالیت کی 12دکانیں واگزار کر والی گئی  بتایاجاتاہے کہ وقف اراضی ملحقہ جامع مسجد پیر اسحاق کے قریب دوکنال اراضی پر تعمیر 12کمرشل دکانیں ایک کمرہ اور خالی پلاٹ پر قابضین نے قبضہ کر رکھا تھا ڈپٹی کمشنر ملتان کی خصوصی ہدایت پر اے سی سٹی ڈاکٹر عابدہ فرید، زونل ایڈ منسٹریٹر اوقاف ملتان رانا طارق، سرکل نمبر2کے منیجر چوہدری خالد محمود،دیگر اوقاف ملازمین جاوید مصطفی رضوی، ارشد صدیقی، سہیل سردار،مقبول احمد، سمیت سول ڈیفنس، میٹرو پولیٹن کارپوریشن، اور محکمہ پولیس کے اہلکاروں نے اراضی واگزار کرانے کے لئے آپریشن میں حصہ لیکر کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کروالی ہے واضع رہے کہ محکمہ اوقاف نے 1960 میں جائیداد کو اوقاف کی ملکیت ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا قابضین نے عدالت سے رجوع کر لیا تھا ماتحت عدالتوں کی طرف سے محکمہ اوقاف کے حق میں فیصلے کے بعد قابض نے ہائکیورٹ سے رجوع کر لیا تھا  ہائیکورٹ ملتان بنچ نے بھی کو قابضین کا کیس خارج کرتے ہوئے محکمہ اوقاف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں  قبضہ مافیا کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کا سلسلہ جاری ہے. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ سید جمیل حیدر شاہ نے ریونیو، پولیس اور دیگر محکموں کے سٹاف کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے  موضع تونسہ میں چھ کروڑ روپے مالیت کا  48 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرالیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی تحصیل میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا اور سرکاری رقبہ واگزار کرانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں سرکاری زمین پر قابضین کے خلاف آپریشن، مزید 50 دکانیں سیل۔ تفصیل کے مطابق تحصیل انتظامیہ نے گزشتہ شام اسپیشل مجسٹریٹ شاہنواز اور نائب تحصیلدار شاہد حسین سپرا کے زیر نگرانی ترنڈہ محمد پناہ کے نواحی علاقے بیٹ ظاہر پیر میں سرکاری اراضی و پلاٹوں پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مزید 50 دکانیں سیل کر دیں۔ قبل ازیں 60 دکانوں کو سیل کر کے ناجائز قابضین سے واگزار کرایا گیا تھا۔ تونسہ میں  قبضہ مافیا کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کا سلسلہ جاری ہے. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ سید جمیل حیدر شاہ نے ریونیو، پولیس اور دیگر محکموں کے سٹاف کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے  موضع تونسہ میں چھ کروڑ روپے مالیت کا  48 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرالیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی تحصیل تونسہ میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا اور سرکاری رقبہ واگزار کرانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔  پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں یونین کونسل چوپڑہٹہ کا عرصہ دراز سے 11کنال رقبہ واگزار کروا لیا گیا،مقبوضہ رقبہ کو کافی عرصہ سے پرائیویٹ لوگ کاشت کررہے تھے مقبوضۃ رقبہ لاکھوں مالیت کا تھا۔ یونین کونسل چوپڑہٹہ کا تقریبا 11کنال رقبہ جو کہ مرحوم حاجی منظور سیول نے وقف کیا ہوا تھا کو کافی عرصہ سے پرائیویٹ لوگ مہر سلیم لک کاشت کررہا تھا مقبوضہ رقبہ لاکھوں مالیت کا تھا،پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈی سی خانیوال اور اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کی ہدایت پر سپریڈینٹ  تحصیل کونسل کبیروالا مظہر حسین سونااور حلقہ پٹواری ساجد بھٹی نے موقع پر جاکر قبضہ شدہ رقبہ واگزار کروا دیا مقبوضہ رقبہ کو کافی عرصی سے پرائیویٹ لو گ کاشت کررہے تھے،حکومت کو چاہیے کہ جو لوگ کافی عرصہ سے کاشت کررہے تھے ان سے زمین کا ٹھیکہ بھی وصول کریں جو وہ زمین سے فائدہ حاصل کرتے رہے ہیں اور سرکاری خزانہ میں جمع کروائیں۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر جتوئی محمد ارشد ورک نے سرکاری آراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کی سرکاری آراضی موضع رکھ چیھنہ ملانہ میں کروڑوں روپے کی آراضی  175 کنال رقبہ پر گندم میں ٹریکٹر چلاکر واگزار کرالیا گیا‘ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی محمد ارشد ورک نے اپنی نگرانی میں سرکاری آراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تحصیلدار جتوئی رانا محمد یونس اور رینج آفیسر جتوئی ملک خالد محمود، عبدالخالق بلاک آفیسر،میاں عبدالقیوم جوئیہ بلاک آفیسر، حلقہ گرداور نصیر خان غزلانی، حلقہ پٹواری عابد خان جتوئی، اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موضع رکھ چیھنہ ملانہ کاروائی کرتے ہوئے تقریبا 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی سرکاری آراضی محکمہ جنگلات کی 175 کنال رقبہ پر گندم میں ٹریکٹر چلا کر اراضی واگذار کرا لی گئی۔

اراضی واگذار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -