فرانسیسی سفیر کی ملک بدر ی ورنہ شدید احتجاج  وکلاء کا اعلان‘ جلد اہم فیصلے متوقع

فرانسیسی سفیر کی ملک بدر ی ورنہ شدید احتجاج  وکلاء کا اعلان‘ جلد اہم فیصلے ...

  

 لیاقت پور (نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن لیاقت پور نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے بار کی ایگزیکٹو باڈی پارٹی کا اجلاس صدر محمد احمد خان چانڈیہ کی صدارت میں منعقد ہوا نظامت کے فرائض ثمین علی(بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)

 سدھو ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت نے نبی اکرمؐ کی شان میں گستاخی کرنے والے  فرانس کے سفیر کو تاحال ملک بدر نہیں کیا جس سے حکومت کی بدنیتی ظاہر ہو رہی ہے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق 16 فروری سے پہلے گستاخ ملک فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نہ نکالا تو تحصیل بار ایسوسی ایشن لیاقت پور کے غیور وکلا راست قدم اٹھائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -