پی پی اے ایف‘ ترقی فاؤنڈیشن ان ایکشن بلوچستان میں شجر کاری کی بڑی مہم شروع

  پی پی اے ایف‘ ترقی فاؤنڈیشن ان ایکشن بلوچستان میں شجر کاری کی بڑی مہم شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (پ ر) پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ (پی پی اے ایف) نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی)، محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات، بلوچستان حکومت اور ترقی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے صوبے بھر (بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)
میں "چاند میری زمین۔ پھول میرا وطن "کے عنوان سے بڑے پیمانے پر درختوں کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم میں کوئٹہ، پشین اور نوشکی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے شامل ہیں۔ اس مہم کے تحت کوئٹہ میں 15 ہزار پودے، ماسیلاکھ میں 35 ہزار پودے، بند خوشدل خان میں 25 ہزار پودے جبکہ پشین اور نوشکی میں دس دس ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ اس مہم کا عزم ہے کہ متعدد اسٹیک ہولڈرز کو اکھٹا کیا جائے جن میں حکومت بلوچستان، مقامی و بین الاقوامی این جی اوز، مختلف ادارے، طلبہ تنظیم اور عام عوام شامل ہیں۔ اس مہم کا مقصد یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے صاف و سرسبز پاکستان کے تصور کو مزید آگے بڑھایا جائے۔ پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ صوبے کے صحرائی علاقوں کو سرسبز بنانے کے لئے ترقی فاؤنڈیشن کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں پی پی اے ایف نے اس پروگرام کے موثر نفاذ کے لئے اپنی شراکتی تنظیم کو باغبانی کے لئے تکنیکی اور متعلقہ ضروری سامان فراہم کیا ہے۔  اس وقت درختوں کی شجرکاری کی مہم تین متعین اضلاع میں جاری ہے۔ شجر کاری کی اس بڑی مہم "چاند میری زمین۔ پھول میرا وطن" مکمل جوش و جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ چلائی جائے گی جبکہ ایس پی نوشکی جاوید کی جانب سے 10 ہزار پودوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اٹھائی جائے گی۔