گگو منڈی: ٹاؤن کمیٹی کا درجہ  ختم‘ شہریوں میں تشویش کی لہر

  گگو منڈی: ٹاؤن کمیٹی کا درجہ  ختم‘ شہریوں میں تشویش کی لہر

  

 گگو منڈی(نامہ نگار)گگو منڈی کا ٹاؤن کمیٹی کا درجہ ختم کر دیا گیا ہے‘ تفصیلات کے مطابق سال ہا سال کے مطالبات کے بعد رواں مالی سال کے آ غاز پر گگو منڈی کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن حکومت پنجاب کی (بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)

طرف سے جاری ہوا تھا اور عملہ کی تعیناتی بھی ہو گئی تھی جس سے شہر کے متعدد مسائل مرحلہ وار حل ہو رہے تھے لیکن صوبائی حکومت نے اچانک گگو منڈی کا ٹاؤن کمیٹی کا درجہ ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس سے شہریوں میں مایوسی پھیل گئی شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹاؤن کمیٹی بننے سے صحت و صفائی سیوریج کے متعدد مسائل حل ہونا شروع ہو گئے تھے لیکن حکومت کے عوام دشمن فیصلہ سے اب پھر شہریوں کو ان ہی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے وہ آجز آ ئے ہوئے تھے شہریوں کاشف ندیم کیانی،ملک مُنا،اعجاز سیکر ٹری،محمد افضل،محمد خالد،عمران علی اور دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ٹاؤن کمیٹی منسوخی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔

لہر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -