بجلی پھر مہنگی‘ جعلی حکومت کی رخصتی انتہائی ضروری‘ افتخار خان 

   بجلی پھر مہنگی‘ جعلی حکومت کی رخصتی انتہائی ضروری‘ افتخار خان 

  

خان گڑھ (نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے گزشتہ روز نالائق اور نااہل سلیکٹڈ حکومت نے ایک ماہ میں تیسری بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا 1 روپے 95 پیسے فی  یونٹ اضافہ ایک ظالمانہ (بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)

فیصلہ ہے  نالائق اور نااہل سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان ملک کو پتھر کے دور میں دھکیل رہے ہیں اور عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام پر مہنگائی کی صورت میں عذاب نازل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب عمران خان  کنیٹر پر بجلی کے بل جلاتے تھے اور کہتے تھے کہ حکمرانوں کی کرپشن کا بل میں کیوں ادا کروں اور اب قوم اس نااہل سے سوال کرنے میں حق بجانب ہے کہ  آپ کی کرپشن کا بل قوم کیوں ادا کرے آپ کی حکومت کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی تاریخ میں کرپٹ ترین حکومت قرار دے چکی ہے۔ دوسری طرف اس نااہل سلیکٹڈ حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر روز مرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں 5 روپے سے 80 روپے فی آئٹم اضافہ کر دیا ہے۔ ملک دن بدن اندھیروں میں جا رہا ہے مگر نیرو چین کی بانسری بجا رہا ہے۔ انہوں نیکہا کہ جلد ہی عوام پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ان نااہل اور جعلی حکومت کو رخصت کریں گے۔

افتخار خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -