عوام کا معیار زندگی بلند کرنا حکومت کا اہم مشن‘ حسنین بہادر دریشک

عوام کا معیار زندگی بلند کرنا حکومت کا اہم مشن‘ حسنین بہادر دریشک

  

محمد پوردیوان (نامہ نگار) سینیٹ انتخاب بھی پی ٹی آئی جیتے گی اور چئیرمین سینٹ بھی ہمارا منتخب ہوگا منتخب جمہوری وعوامی حکومت 5سالہ آئینی مدت پوری کرے نگی اپوزیشن 2023تک صبر کرے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ضلع راجن پور کیلئے  15ارب روپے کا پیکیج  یونیورسٹی کی منظوری مین انڈس ہاء وے کو ون وے راجن پور میں 200بیڈز پر مشتمل جدید زچہ بچہ ہسپتال(بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)

 کی تعمیر کیلئے فنڈز ریلیز کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں بلدیاتی نظام سے اختیارات گراس روٹ لیول پر منتقل ہونگے  دریشک گروپ سردار نصراللہ خان دریشک کی مدبرانہ قیادت میں فتح حاصل کریگا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے ڈیری ڈوپلمنٹ لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر خان دریشک نے پی ٹی آئی رہنماں رانا شبیر احمد رانا قدیر کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتشار کا شکار ہے سینٹ انتخاب پنجاب سمیت چاروں صوبوں سے پی ٹی آئی فتح حاصل کرکے چئیرمین سینٹ منتخب کرینگی  کرپشن کا خاتمہ ایجنڈہ ہے تعلیم صحت آبپاشی  مواصلات لائیو سٹاک ڈیری ڈوپلمنت کے شعبہ جات پر خصوصی فوکس ہے وزیر اعلی پنجاب نے ضلع راجن پور کیلئے  15ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج منظور کرکے ومیگا پراجیکٹ کیلئے فنڈز مختص کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں عوام کا معیار زندگی بلند کرنا مشن وایجنڈہ ہے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے کو عملی جامعہ پہنا رہے ہیں۔

حسنین بہادر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -