ملتان،رحیم یار خان،کرونا سے 3ہلاکتیں،متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک

ملتان،رحیم یار خان،کرونا سے 3ہلاکتیں،متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک

  

 ملتان‘ رحیم یار خان (وقائع نگار‘ بیورو رپورٹ) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 1 مزید مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی  تعداد 440 ہو گئی زیر علاج کورونا کے مریضوں کی  تعداد 29 ہو گئی،12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے‘ تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج لودھراں کے(بقیہ نمبر43صفحہ 6پر)

 رہائشی 67 سالہ شفاعت احمد  نے دم توڑ دیا  یوں یکم اپریل 2020  سے 13 فروری 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 440 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے جن میں سے 16مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج  12مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے اور 04مریض کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 13مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 4 ہزار 276 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 536 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہیڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کسٹم ہاس۔ انہار اور ریجنل ٹیکس آفس کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ کرونا کے باعث اموات کاسلسلہ جاری مزید2کرونا وائرس متاثرہ زندگی کی بازی ہارگئے 2 ڈاکٹر سمیت مزید15افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے‘ محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق کرونا سے متاثر ہونے والے مزیددو افراد زندگی کی بازی ہارگئے کرونا کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر108تک جا پہنچی ہے جبکہ ڈاکٹر عمرفاروق اور ڈاکٹرعدنان یونس سمیت مزید 15 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی متاثرہونے والوں میں ساجدہ بی بی عبدالستار بچل مائی رضیہ بی بی عبدالفاروق نسیم اختر عائشہ ماجد پروین ریاض ارباب عمر سکندر شاہد رضیہ کشور مریم خان اور محمداکمل شامل ہیں کرونا سے متاثرہ ان افراد کو ڈاکٹرز کی جانب سے ہوم آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہیجبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کرونا سے متاثرہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد بھی 10ہوگئی ہے145کرونا وائرس متاثرہ ہسپتال وہوم آئسولیشن میں زیرعلاج ہیں۔ نشتر ہسپتال میں عملہ کی ویکسین لگوانے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور این سی او سی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے نشتر ہسپتال میں  8 فروری 2021 سے عملے کو کورونا ویکسین لگوانے کا سلسلہ جاری ہے لیکن ویکسین کروانے والوں کی تعداد مایوس کن حد تک دیکھی جارہی ہے۔ جس پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور این سی او سی  کی طرف سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔جس کے بعد نشتر انتظامیہ نے ہسپتال کے تمام طبی عملے  سے درخواست کی ہے کہ جن افراد کو 1166 سے ایس ایم ایس  موصول ہو چکا ہے انکو چاہیے  کہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیج دیں تاکہ نادرہ کی طرف سے آپ کو  آپ کی ویکسینیشن کی تاریخ سے آگاہ کیا جاسکے۔ اس کے علاہ  عملہ کے وہ تمام افراد جن کو انکی ویکسینیشن کی تاریخ سے آگاہ کیا جا چکا ہے برائے مہربانی وہ ویکسینیشن کانٹر پر تشریف لا کر اپنی ویکسینیشن کروائیں۔اور جن افراد کو 1166 سے  پہلا میسج موصول نہیں ہوا وہ نشتر فوکل پرسن  کے دفتر میں آکر اپنی رجسٹریشن کی تصدیق یا رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ جبکہ درجہ چہارم کے ملازمین کی رہنمائی کے لیے سینیٹری انسپیکٹر کے دفتر میں بھی ایک کانٹر قائم کر دیا گیا ہوا ہے۔

ٹاسک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -