محمد پور دیوان سے عملہ صفائی واپس‘ جگہ جگہ گندگی  سیوریج سسٹم بھی فلاپ‘ شہریوں کا احتجاج

محمد پور دیوان سے عملہ صفائی واپس‘ جگہ جگہ گندگی  سیوریج سسٹم بھی فلاپ‘ ...

  

 محمد پوردیوان (نامہ نگار) تاریخی تجارتی تعلیمی ثقافتی قصبہ محمد پوردیوان جس کی آبادی تقریبا 70 ہزار نفوس پر مشتمل ہے موجود حکومت نے 3/4ماہ ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دینے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا تھا مگر گزشتہ ہفتے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بلدیاتی نظام (بقیہ نمبر48صفحہ 6پر)

کے بحالی کے آرڈینینس پر دستخط کر دئے جس کے تحت محمد پور دیوان کو دوبارہ 2یونین کونسلز محمد پور نمبر 1اور 2میں تقسیم کردیا گیا اور عملہ صفائی بھی واپس بلوا لیا گیا شہر میں گندگی کے انبار لگ گئے ہیں‘ فلتھ ڈپو وسیوریج کے گندے پانی میں ڈوب کر رہ گیا  اور سیوریج کا گندہ پانی شہری آبادیوں وکالونیوں کریم آباد،منشا کالونی وقبرستان میں سرایت کرگیا ہے جس سے مکینوں تاجروں نمازیوں بزرگوں خواتین طلبا وطالبات کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

گندگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -