سلیکٹڈ ٹولہ سینیٹ الیکشن میں بری  طرح ناکام ہوگا، رانا ثناء اللہ

   سلیکٹڈ ٹولہ سینیٹ الیکشن میں بری  طرح ناکام ہوگا، رانا ثناء اللہ

  

  لاہور(جنرل رپورٹر، نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا ء اللہ خان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ ٹولہ سینیٹ الیکشن میں بری طرح ناکام اور بے نقاب ہوگا حکمران خودمنشیات کے عادی ہیں لیکن سیاسی مخالفین پر منشیات کے جھوٹے مقدمات درج کراتے ہیں میں (بقیہ نمبر49صفحہ 6پر)

کہتا ہوں میرا بھی خون کا ٹیسٹ کیا جائے اور عمران خان بھی خون ٹیسٹ کرائیں سب کچھ سامنے آ جائے گا،آئینی ترامیم ایک سنجیدہ عمل ہے،ہم ایسی قانون سازی کے حق میں نہیں ہیں،جس کا مقصد فیصل واڈا، زلفی بخاری اور باہر سے آنے والی اے ٹی ایمز کو فائدہ پہنچانا مقصود ہو عدالت میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں خرید و فروخت کی جو ویڈیوز سامنے آئی ہیں اس میں کون لوگ شامل ہیں؟پی ٹی آئی اس کے ذریعے جو مقصد حاصل کرنا چاہتی ہے اس میں کامیاب نہیں ہو گی یہ خود ہی خرید و فروخت میں ملوث ہیں اور تحقیقات بھی کرا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم بھی کہتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات ہونی چاہئیں لیکن اس کا ایک جامع پیکج ہونا چاہیے عمران خان کے دوستوں کو کو فائدہ پہنچانے کیلئے اصلاحات قابل قبول نہیں حکومت انتخابی اصلاحات پر جامع پیکج لائے ہم بالکل اس پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں انہوں نے وزیر آباد میں لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ ہمارے مقامی ایم این اے کے سکیورٹی ایشوز ہیں اور انہیں اسی لئے سرکاری سکیورٹی بھی دی گئی ہے اور ان کے پرائیویٹ گارڈز بھی ہیں جب انہیں تھانے لے جایا گیا تو وہاں پر واضح ہو گیا کہ وہ کسی منفی سر گرمی میں ملوث نہیں جس کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے اپنے کیس کے حوالے سے کہا کہ جن افراد کے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں پتہ ہی نہیں وہ کس تفتیشی افسر نے کئے ہیں اور یہ ان کی حالت ہے،سلیکٹڈ ٹولہ اپنے ناکردہ گناہوں کی سزا انہی عدالتوں میں بھگتے گا۔ 

رانا ثناء اللہ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -