عوام کورونا ایس اوپیز پرسختی سے  عملدرآمدکریں، یاسمین راشد

 عوام کورونا ایس اوپیز پرسختی سے  عملدرآمدکریں، یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں این سی اوسی کے اہم اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر(بقیہ نمبر50صفحہ 6پر)
فیصل سلطان،سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل اعوان،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمدعثمان یونس اور این سی اوسی حکام  بھی موجود تھے این سی اوسی کے اجلاس میں پنجاب بھرکے فرنٹ لائن ہیلتھ کئیرورکرزکی کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کا جائزہ لیاگیا صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب بھرمیں فرنٹ لائن ہیلتھ کئیرورکرز کو کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کا عمل تیزکردیاگیاہے 21دن میں 70ہزارفرنٹ لائن ہیلتھ کئیرورکرزکی ویکسینیشن کا ہدف مکمل کریں گے ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھرمیں کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمدکروایاجارہاہے پنجاب میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے باعث حساس علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤنز بھی نافذکئے جارہے ہیں سمارٹ لاک ڈاؤنزکے ذریعے حساس علاقو ں میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مددحاصل ہوئی ہے ڈاکٹریاسمین راشد نے ہدایت کی کہ عوام کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمدکریں وز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ تمام صوبوں میں فرنٹ لائن ہیلتھ کئیرورکرز کی ویکسینیشن کے عمل کی مانیٹرنگ جاری ہے این سی او سی کا فارم کوروناوائرس کے تدارک اور عوام تک بروقت تازہ معلومات پہنچانے میں اہم کرداراداکررہاہے۔
یاسمین راشد