فور ٹ منرو: ڈالے کی تلاشی‘ خفیہ خانوں سے 2 من چرس برآمد 

فور ٹ منرو: ڈالے کی تلاشی‘ خفیہ خانوں سے 2 من چرس برآمد 

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو تھانہ کھر میں بارڈر ملٹری پولیس نے بین الصوبائی منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ بلوچستان سے پنجاب آنے والے ویگو ڈالہ کے خفیہ خانوں سے دو من اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔ دو بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلروں کو گرفتارکر لیا ہے۔ منشیات کوئٹہ سے خرید کر براستہ پنجاب صوبہ خیبرپختونخوا سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو تھانہ کھر کی حددو(بقیہ نمبر47صفحہ 6پر)

 میں بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ حمزہ سالک نے ایس ایچ او تھانہ کھر امیر حمزہ لغاری سرکل آفیسر سعید لغاری ایڈیشنل ایس ایچ او سہراب لغاری کے ہمراہ بہت بڑی کارروائی کی۔ بلوچستان سے پنجاب آنے والے ویگو ڈالہ کو پکڑ کر گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی۔ اعلیٰ کوالٹی کی دو من چرس کے 80  پیکٹ برآمد کر لئے۔ بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ حمزہ سالک نے کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس نے دو بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ پکڑے جانے والے منشیات فروش اسمگلروں عدنان اور وقار کا تعلق صوبہ کے پی کے سے ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ سمگلنگ کے خلاف بارڈر ملٹری پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

چرس برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -