اراضی گھریلو تنازعہ،دو افراد قتل،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

اراضی گھریلو تنازعہ،دو افراد قتل،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

  

 رحیم یار خان‘ روجھان‘ قصبہ کالا (نمائندہ پاکستان‘ بیورو رپورٹ) نامعلوم مسلح ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا‘ سونمیانی کے رہائشی 30 سالہ علم دین 30 سالہ صدیق احمد اور 35 سالہ وزیر احمد گھر میں موجود تھے کہ اسی دوران 5 نامعلوم مسلح ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے داخل ہو گئے اور اور لوٹ مار کی کوشش کی مزاحمت پر جان سے مار دینے(بقیہ نمبر52صفحہ 6پر)

 کی خاطر فائرنگ کر دی جس سے گولی لگنے پر 35 سالہ وزیر احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 2 افراد 30 سالہ علم دین اور 30 سالہ صدیق احمد شدید زخمی ہو گئیورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زمین کے تنازعہ پر 3ملزمان نے نوجوان پر سوٹیوں سے بہیمانہ تشدد کیا تو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا‘ تھانہ بھونگ کی حدود موضع شیخ بکھر کے رہائشی طارق محمود نے پولیس کو اپنی تحریری شکایت میں بتایا کہ زمین کے تنازعہ پر 3ملزمان صفدر وغیرہ نے اسکے بھائی نور حسن کو سوٹیوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اورمیرے بھائی کو خون میں لت پت کر چھوڑ کر ملزمان فرار ہوگئیاطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کردیکھا تو میرا بھائی نور حسن شدید زخمی حالت پڑا تھا جیسے طبی امداد کیلئے فوری ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاپولیس نے بھائی طارق محمود کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔ تھانہ صدر کی حدود ٹبی سہانی میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا‘ تھانہ صدرتونسہ کی حدود ٹبی سہانی میں عبدالطیف سہانی نے گھریلوتنازعہ پرفائرنگ کردی جس سے بھتیجاحقنواز ولد اللہ بخش سہانی شدیدزخمی ہو گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا ہے۔ ایف ایف سی چوک کی رہائشی 25 سالہ نازیہ بی بی اپنے گھر میں موجود تھی کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی گولی لگنے پر وہ شدید زخمی ہو گئی ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تھانہ صدر تونسہ کی حدود انڈس ہائی وے پر بستی جاوید آباد کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر کار (نمبر4177-MN) اور ٹرک کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں کار سوار ڈاکٹر محمد وقاص جو THQ تونسہ ڈیوٹی پر جا رہیتھے زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے ابتدائی طبی امداد دینے کیبعد  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹ کر دیا ھے واقعہ کی اطلاع پر تھانہ صدر تونسہ پولیس موقع پر پہنچ گئی.اور مزید کاروائی شروع کر دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -