منشیات برآمدگی‘رانا ثناء اللہ سمیت ملزمان پر فرد جرم 6 مارچ کو عائد ہوگی 

 منشیات برآمدگی‘رانا ثناء اللہ سمیت ملزمان پر فرد جرم 6 مارچ کو عائد ہوگی 

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکرحسن نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثناء اللہ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6مارچ کی تاریخ مقرر کر دی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو مسلم لیگ (ن) کے رہنمارانا ثناء اللہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت اے این ایف کے وکیل نے گواہوں کی کاپیاں رانا ثناء اللہ کو فراہم کر دیں رانا ثناء اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ فراہم کی گئی نقول صرف الہامی طور پر پڑھی جا سکتی ہیں 161کی لسٹ میں ایسے گواہان کو شامل کیا گیا ہے جو گواہوں کی فہرست میں شامل نہیں اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ اگر چالان کو غور سے پڑھ لیتے تو انہیں مشکل پیش نہ آتی راناثناء اللہ کے وکیل نے کہا کہ میرے اعتراضات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے فاضل جج نے وکیل سے کہا کہ اس ٹرائل میں کون کون وکیل ہیں؟ جس پر سید فرہاد علی شاہ نے کہا کہ میرے سمیت اعظم نذیر تارڈایڈووکیٹ شامل ہیں علاوہ ازیں رانا ثناء اللہ کے سیلیری اکاؤنٹ کا معاملہ پرعدالت نے اینٹی کرپشن حکام سے 17 فروری کو جواب طلب کر لیا رانا ثناء اللہ کے وکیل کا موقف ہے کہ ہمارے بینک اکاونٹ ابھی تک فریز ہیں، ہمارے موبائل وغیرہ بھی نہیں دئیے گئے، جو سیلری اکاؤنٹ ہے اسے پہلے ڈی فریز تو کر دے آخر کار انھیں سیلیری اکاؤنٹ سے کیا اعتراض ہے  میرا سوال یہ ہے کہ سیلری اکاؤنٹ منجمد کرنے کا جواب کیا اینٹی کرپشن سے طلب کیا ہے؟

مزید :

علاقائی -