اسلام آباد کے وکلاء سے اظہاریکجہتی کیلئے لاہور بارایسوسی ایشن کی ہڑتال 

اسلام آباد کے وکلاء سے اظہاریکجہتی کیلئے لاہور بارایسوسی ایشن کی ہڑتال 

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد میں چیمبرز گرانے پر وکلاء بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے ہڑتال کی۔ لاہور بار کی ہڑتال کی کال پروکلاء  عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے تاہم فاضل ججز نے اپنے چیمبر زمیں اہم مقدمات کی سماعت کی،ہڑتال کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے آئندہ پیشی تک ملتوی کردی گئی،واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے اسلام آباد میں وکلاء کے چیمبرز گرانے پر ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں جس پر لاہور بار کے وکلاء نے ان سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال کی۔

مزید :

علاقائی -