سلامت پور ہ، بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو موت کے گھاٹ اتاردیا 

سلامت پور ہ، بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو موت کے گھاٹ اتاردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور(کرائم رپورٹر) لیاقت آباد کے علاقہ سلامت پورہ کے نزدیک حقیقی بیٹے نے اپنی ماں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا،ماں اوربیٹا آئس نشے کے عادی تھے نشے کیلئے بیٹے نے ماں سے پیسے مانگے  انکار پر بدبخت بیٹے نے باپ کا پستول اٹھایا اور فائرنگ کردی  مقتولہ ایک چھوٹے سے گھر میں  4 بیٹوں اور خاوند کے ہمراہ رہائش پذیر تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ذوالفقار احمد لیاقت آباد کے علاقہ سلامت پورہ  الخیر سالار روڈ دو کمروں پر مشتمل ایک چھوٹے سے گھر میں اپنی بیوی اور چار نو عمر لڑکوں کے ہمراہ قیام پذیر ہے  ذوالفقار جوکہ چینی کمپنی کے ساتھ بطور فوکل پرسن کام کر تا ہے اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا اس دوران اس کے بڑے بیٹے احمد ذوالفقار نے  سہ پہر کے وقت اپنی ماں،46سالہ شہزادی بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا  اور موقع سے فرار ہو گیا  اس قتل کے بارے میں مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ مقتولہ اور اس کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا بیٹا احمد ذوالفقار دونوں آئس نشے کے عادی تھے گزشتہ روز ملزم بیٹے نے ماں سے نشے کی غرض سے پیسے مانگے ماں نے انکار کیا تو ملزم بیٹے نے والد کا پستول 30بور اٹھایا اور ماں پر سیدھی فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ملزم کو اس کے دوسرے بھائی منع کرتے رہے مگر وہ باز نہ آیا  نعش قبضے میں لے کر مردہ خانے بھجوا دی مقتولہ نے سوگواروں میں ملزم بیٹے کے علاوہ خاوند زوالفقار احمد، 18سالہ علی زوالفقار، 14سالہ جاسم زوالفقار اور 12 سالہ  مدثرذوالفقار چھوڑے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -