ٹریفک حادثات میں 6 طالبات، بس مسافر زخمی ہوگئے
لاہور (کر ائم رپو رٹر) ٹاؤن شپ کے علاقے میں ایک مسافر بس بجلی اور سیف سٹی اتھارٹی کے کھمبے سے جا ٹکرائی جس سے بس میں سوار متعدد مسافر زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو بس سے نکال کر فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔ کھمبے سے بس ٹکرانے سے پورے علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی جبکہ حادثے سے ہائی ولٹیج کی تاریں زمین پر آ گریں دوسری جانب کوٹ لکھپت کے علاقے میں نرسنگ کالج لاہورجنرل ہسپتال کی 6 طالبات ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں طالبات ٹائیفائیڈ مہم کے حوالے سے نشترٹاؤن میں جا رہی تھیں زخمی طالبات نرسز کوجنرل ہسپتال منتقل کیاگیا۔