اثاثہ جات کیس، سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اثاثہ جات کیس، سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں نامزد سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 فروری تک توسیع کر دی عدالت نے آئندہ سماعت پرنیب کے گواہوں کو بھی طلب کر لیا جیل حکام کی جانب سے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو عدالت میں پیش کیا گیاتاہم وکلاء کی طرف سے ہڑتال کے باعث کسی گواہ کا بیان قلمبند نہ کیا جا سکا اورعدالت نے بغیر کارروائی کے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے گواہوں کو بیانات کیلئے 18 مارچ کو طلب کر لیاعدالت میں اب تک 26 گواہان اپنے بیان قلمبند کروا چکے ہیں،احد خان چیمہ پر آمدنی سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -