شہباز شریف کی بیٹی، دامادکیخلاف اشتہاری کی کارروائی سے متعلقہ پولیس رپورٹ جمع

شہباز شریف کی بیٹی، دامادکیخلاف اشتہاری کی کارروائی سے متعلقہ پولیس رپورٹ ...

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں صاف پانی ضمنی ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف اور بیٹی رابعہ عمران کے خلاف اشتہاری کی کارروائی سے متعلق پولیس نے اپنی رپورٹ جمع کروادی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ احاطہ عدالت اور ملزموں کے گھروں میں اشتہاری پوسٹر آویزاں کردیئے گئے ہیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر وکلاء سے دلائل طلب کرلئے ہیں،دیگر ملزمان میں سابق لیگی ایم پی اے راجہ قمر السلام،وسیم اجمل، مسعود اختر، وارث علی، خالد ندیم بخاری، اظہرالدین،سلیم اختر وغیرہ شامل ہیں  احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے صاف پانی کمپنی ضمنی ریفرنس کی سماعت کی،دوران سماعت پولیس کے سب انسپکٹر نے مذکورہ بالارپورٹ پیش کی،رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملزمان کے پیش نہ ہونے کو دانستہ غیر حاضری تصور کیاجائیگا  عدم حاضری پر منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائیگی،عدالت نے رپورٹ کو قانون کے مطابق اور تسلی بخش قرار دیا ہے نیب ریفرنس کے مطابق  داماد اور بیٹی نے صاف پانی کمپنی کیلئے بلڈنگ غیر قانونی طور پر کرائے پر دی علی عمران یوسف اور رابعہ عمران نے سرکاری خزانے سے دفتر کے نام پر لاکھو ں کا کرایہ وصول کیاملزمان نے مبینہ طورپر 102واٹر فلٹریشن پلانٹس کا ٹھیکہ کے ایس بی پمپس کو مہنگے داموں دیا، نیب ریفرنس ملزمان نے 102واٹر پلانٹس کا ٹھیکہ بورڈ آف ڈائریکٹر سے منظور کروایا بلکہ ٹھیکے کے کاغذات میں بعد ازاں تبدیلیاں بھی کیں،اس کیس کی مزید سماعت 6 مارچ کو ہوگی۔

مزید :

علاقائی -