ڈکیتی، چوری کی وارداتیں: 15لاکھ سے زائد نقدی، قیمتی سامان چھین لیا گیا، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری 

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں: 15لاکھ سے زائد نقدی، قیمتی سامان چھین لیا گیا، موٹر ...

  

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا ذرائع کے مطا بق جنوبی چھاؤنی کے علا قہ میں محسن کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر ڈاکوؤں نے 4لاکھ 30ہز ار روپے کی نقدی، موبائل فون اور دیگر سا ما ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے  رائیونڈ کے علا قہ عبدالحنان کی فیملی کو یرغمال بنا کر 2 لاکھ 90 ہزار کی نقدی او ر موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکو اظہر کی فیملی سے 2 لاکھ 75 ہزار مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات اور موبائل فون لیکر فرار ہو گئے گلشن راوی کے علاقہ میں سفیان سے 1لا کھ مالیت کی نقد ی او ر موبائل فون،ہئیر کے علاقہ میں ابوبکر کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ 60ہزار روپے ما لیت کے طلائی زیورات،نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ مغلپورہ کے علاقہ میں حسین احمد اور اسکی فیملی سے90 ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں یوسف سے 45 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون، ساندہ کے علاقہ میں موسیٰ سے 70 ہزار کی نقدی اور موبائل فون جبکہ  مانگا منڈی اور سرور روڈ سے گاڑیاں اور مستی گیٹ، گلشن اقبال اور نواب ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں 

مزید :

علاقائی -