داتا دربار کے علاقے سے 40سالہ شخص کی نعش برآمد
لاہور(کر ائم رپو رٹر)داتا دربار کے علاقے سے 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق دربار کے علاقہ سے 40 سالہ نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر دکاندار نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دی پولیس کے مطابق نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا جس کی شناخت نہ ہو سکی ۔