لاہور پولیس کا شہر کوناجائز اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ

لاہور پولیس کا شہر کوناجائز اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کا شہر کو ناجائز اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے بڑا فیصلہ، شہر میں غیر قانونی اسلحہ تھانوں میں جمع کروانا ہو گا  غیر لائسنسی اسلحہ جمع کروانے کیلئے ایک موقع دیا جائے گا    تفصیلات کے مطابق  لاہور پولیس کی جانب سے ناجائزاسلحہ کیخلاف مہم چلانے کیلئے اجازت طلب کی گئی ہے پولیس کے مطابق حکومتی اجازت کے بعد شہریوں کو غیرلائسنسی اسلحہ تھانوں میں جمع کروانے کیلئے مہلت دی جائے گی اور غیر لائسنسی اسلحہ پولیس ضبط کر لے گی اس کیساتھ ساتھ غیر قانونی اسلحہ جمع کروانے والوں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق شہر میں اس وقت پولیس سے زیادہ لائسنسی اسلحہ عوام کے پاس موجود ہے اور شہر میں ناجائز اسلحہ کی بھی بھرمار ہے جس کو کنٹرول کرنے کے لیے مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -