شہداء کی بے نظیرخدمات پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہیں، سی سی پی او

شہداء کی بے نظیرخدمات پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہیں، سی سی پی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)یوم شہداء پولیس سانحہ مال روڈ پر  لاہور پولیس کی طرف سے بڑی عقیدت و احترام سے منایا گیا پولیس افسران کی طرف سے شہداء کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا، لاہور پولیس کی طرف سے  سانحہ مال روڈ کی چوتھی برسی کے موقع پر شہداء پولیس کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ سارا دن جاری رہا،سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے کیولری گراونڈ قبرستان میں شہید ڈی آئی جی کیپٹن(ر) سید احمد مبین کی قبر پر حاضری دی سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال،ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی،ایس ایس پیز،ایس پیز، پولیس اور ٹریفک کے افسران اور جوان ہمراہ تھے۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے شہید ڈی آئی جی کیپٹن (ر)احمد مبین کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، شہید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی سی سی پی او نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید کبھی نہیں مرتا، وہ آج بھی ہم میں موجود ہیں،لاہور پولیس کا ہر شہید روشن ستاروں کی طرح ہمارے دلوں میں جگمگا رہا ہے شہداکی بے نظیرخدمات پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہیں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے یادگار شہداء پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ پر بھی سلامی دی،شہدا لاہور پولیس کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کوسلامی پیش کی۔

مزید :

علاقائی -