ساؤتھ ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ، میزبان پاکستان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہرعلی شاہ نے کہاہے کہ پاکستان کو ساوتھ ایشین سائیکلنگ چیمپپن شپ کی میزبانی مل گئی ہے جو باعث اعزاز ہے ایونٹ اسلام آباد یا پشاورمیں کرایاجائے گا جس میں ساوتھ ایشین کے دس ممالک شریک ہونگے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرخیبرپختونخواسائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدرنثاراحمد بھی موجود تھے۔سید اظہرعلی شاہ نے بتایاکہ 2021 سائیکلنگ کے حوالے سے ایک روشن وتابناک سال ہوگا گذشتہ سال کورنا کی وجہ جن مشکلات وتکلیف دہ حالات کاسامناکیا اس کاازالہ اس سال ضرورکیاجائیگا۔ اس سال مقابلوں کاآغاز29مارچ سے نیشنل سائیکلنگ ٹریک چیمپین شپ سے کیاجارہاہے جوتین دن جاری رہے گی۔ لاہورمیں ہونے والی ٹریک نیشنل چیمپین شپ میں جونیئر وبسنیئرز کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ دوسراایونٹ تیسری انٹرنیشنل خنجراب سائیکل ریس ہے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے مقابلے رمضان سے قبل یا فورابعد منعقد ہونگے۔ایونٹ میں سات ممالک کی شرکت تقریبا یقینی ہے تاہم اندازہ ہے کہ دس سے زائد ممالک خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس میں شرکت کریں گے اظہرعلی نے بتایاکہ پاکستان میں ویلوڈرم کے حوالے ہم حدمشکلات کاضرور شکارہے ملک کاواحدویلوڈرم جوکہ لاہورمیں ہے اسکی کئی بارمرمت بھی کرائی ہے تاہم وہ کسی بھی طورپر ایونٹ کرانے کے قبل نہیں تاہم مجبورا مقابلے کرانے پرمجبور ہیں، حکومت خیبرپختونخوانے ویلو ڈرم بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پرکام شروع کردیاہے اورانہوں نے کام نیسپاک کے حوالے کردیاہے امیدہے کہ بہت جلد پشاورمیں جدیدمعیارکاویلوڈرم بن جائے گاجس کے لیے پاکستان وصوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن صوبائی حکومت کے بے حد مشکور ہے۔
انہوں نے بتایاکہ گزشتہ سال ہم نے کئی ایک بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنی تھی جس میں سوئیٹرزلینڈ وڈ سائیکلنگ چیمپین شپ، ایشین ٹریک چمپین شپ ملائشیا کوویڈ کی وجہ سے ملتوی ہوئی انٹرنیشنل روڈچیمپین شپ اسلام آباد تا مری منعقدکی تھی جس میں افغانستان کی ٹیم شریک ہوئی چند دیگرممالک کوبھی ایونٹ کے لیے دعوت دی تھی اس موقع پرصوبائی صدرنثاراحمد نے بتایاکہ وزیر اعلی خیبرپختونخواکی ہدایت پرٹورڈی سوات انٹرنیشنل سائیکل ریس کے لیے پلان ہم نے وزیراعلی محمود خان کودے دیاہے ان کی منظوری کے بعد عیدالفطرکے فورابعدکرائے گے۔
جس میں نوسے زائد ممالک کے سائیکلسٹس شریک ہونگے اوران پر7 کروڑ ورپے کے اخراجات آئیں گے۔