ویمن کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کا دورہ ادھوراچھوڑ کر وطن واپسی 

  ویمن کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کا دورہ ادھوراچھوڑ کر وطن واپسی 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے ادھورا چھوڑ کر واپس آگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے ادھورا چھوڑ کر واپس آگئی ہے۔واپس آنیوالی کھلاڑیوں میں قومی ویمنز ٹیم کی کپتان جویریہ خان، منیبہ علی، عمیمہ سہیل،ایمن انور،فاطمہ ثنا، کائنات امتیاز، عروبہ شاہ اور ناہیدہ خان شامل ہیں۔واضح رہے کہ ہرارے سے دبئی کی فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے ٹیم کو واپس آنا پڑا۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور زمبابوے کرکٹ نے اماراتی ایئرلائنز کی جانب سے جاری تازہ سفری پالیسی کے اجراء کے پیش نظر متفقہ فیصلے کے بعد دورہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -