دوسرا ٹیسٹ، بھارت نے انگلینڈ کیخلاف300 رنز بنالئے

دوسرا ٹیسٹ، بھارت نے انگلینڈ کیخلاف300 رنز بنالئے

  

چنائی(نیٹ نیوز) بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوگیا بھارتی ٹیم نے  پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر300 رنز بنالئے بھارت کی جانب سے روہت شرما نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ  رائنا67 اورپوجارا21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتا ن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ان کو انگلش باؤلر معین علی نے پہلی ہی گیند پر کلین بولڈ کردیا جس پر بھارتی کپتان کافی دیر تک حیرانگی کا اظہا ر کرتے رہے انگلینڈ کی جانب سے  لیچ، معین علی نے دو، دو وکٹیں جبکہ سٹون اور کپتان جوئے روٹ نے ایک ایک بھارتی کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -