پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب براہ راست منعقد نہیں ہوگی

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب براہ راست منعقد نہیں ہوگی

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی افتتاحی تقریب براہ راست نہیں منعقد کی جائے گی، تقریب کو پہلے سے ریکارڈ کیا جائے گا اور ٹورنامنٹ کے پہلے میچ کے آغاز سے قبل ہی نشر کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب عام طور پر ٹورنامنٹ کے افتتاحی کھیل کے آغاز سے قبل براہ راست منعقد کی جاتی ہے تاہم رواں سال پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دنیا بھر میں کوڈ 19 صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس تقریب کو براہ راست نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رواں سال چونکہ پی ایس ایل کا انعقاد بائیو سیکیور ببل میں کیا جارہا ہے اور بلبل سے باہر کے لوگوں کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینا مشکل ہوگا، آرٹسٹ، مینجمنٹ اور بہت بڑا سیٹ اپ موجودہ حالات میں پی سی بی کے لیے بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔افتتاحی تقریب کی تفصیلات کو پی سی بی نے خفیہ رکھا ہوا ہے اور اس بارے میں بہت کم خبر ہے کہ کون کون سے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -