راوی ریور پراجیکٹ سے پانی کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے گا: وائس چیئر مین ایل ڈی اے 

راوی ریور پراجیکٹ سے پانی کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے گا: وائس چیئر مین ...

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے کہا ہے کہ اس وقت لاہور میں 200 سے زائد غیر قانونی رہائشی سوسائٹیز ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، لاہور میں 4 میگا پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے جس میں شاہکام فلائی اوور، گلاب دیوی انڈر پاس، کریم بلاک فلائی اووراور انڈر پاس شامل ہیں، وزیر اعظم عمران خان لاہور میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس میں پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے، نیا پاکستان اپارٹمنٹس پراجیکٹ میں صحافیوں کیلئے کوٹہ مختص کرنے کیلئے ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سہیل جنجوعہ کو فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔لاہور پریس کلب کے پروگرام”میٹ دی پریس“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا مثالی کام کر رہا ہے اور شہر میں آپریشنز میڈیا کے تعاون سے ہو رہے ہیں، ایل ڈی اے کی تاریخ میں پہلی بار ریگو لیشنز بنائے اور قانون میں ترمیم کرکے ایل ڈی اے سے بدعنوانی اور رشوت کا راستہ بند کر دیا ہے، تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سکولز اور ہسپتالوں کی کمرشل فیس نصف کردی ہے، افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک بورڈ بنایا ہے اور جزاو سزا کا تعین بھی کیا ہے جس سے محکمہ کی کارکردگی میں واضح بہتری آئی ہے، نئے بلڈنگ ریگولیشنز سے چھوٹے کاروباری طبقے کو آسانی دی گئی ہے، تیس دن میں اگر نقشہ منظور نہیں ہوتا تو گھر بنانے کی اجازت ہے،۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں بارشی پانی محفوظ بنانے کیلئے 10 انڈر گراؤنڈ ٹینکس بنائے جا رہے ہیں، پانی کا مسئلہ اس وقت شدت اختیار کر گیا ہے، راوی ریور پراجیکٹ ملک کا گیم چینجر منصوبہ ہوگا اس منصوبے سے پاکستان میں پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ 

انہوں نے بتایا کہ شہر میں بلا امتیاز آپریشنز کر رہے ہیں اور کسی سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔ پروگرام کے اختتام پر معزز مہمان کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -