اپوزیشن جتنے مرضی ڈرامے کرے این آر او نہیں ملے گا،عمرکسانہ

اپوزیشن جتنے مرضی ڈرامے کرے این آر او نہیں ملے گا،عمرکسانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف کے رہنماء  عمر کسانہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنی مر ضی ڈرامے کر لے عمران خان انکو کسی صورت این آر او نہیں دیں گے 'پی ڈی ایم تصاد م کر کے سیاسی طور پر شہید بننا چاہتی ہے مگر ہم انکی یہ خواہش بھی پوری نہیں ہو نے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن یہ خیال دل سے نکال دے کہ انکے استعفوں سے تحر یک انصاف کی حکومت ختم ہوجائے گی بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی آئینی مد ت پور ی کر یگی اور آنیوالی حکومت بھی تحر یک انصاف کی ہوگی نیب کے اپوزیشن قائدین کیخلاف مقدمات سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔


 تمام ادارے آزادہیں۔